تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کیخلاف نااہلی درخواست، عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نا اہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، ممبر قومی اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے کا بنیادی سوال ہے

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ سماعت پر درخواست گزار عدالت کی معاونت کریں۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں عمران خان نے بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے عمران خان اب ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے عمران خان جانتے ہیں ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں وہ پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button