تازہ ترینخبریںدنیا

بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر پاکستان کی شدید مذمت

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی(بی جے پی) کے عہدیدار کےگستاخانہ بیان پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے رکن اسمبلی کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی عہدیداران کا نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کا 3 ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تضحیک آمیزبیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، بی جے پی عہدیدار کے خلاف علامتی کارروائی مسلمانوں کے غم کو دور نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدر آباد میں مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کے احتجاج پر مقدمہ درج کرکے راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی حیدرآباد کی عدالت نے راجا سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

بی جے پی رکن راجا سنگھ کی رہائی کی خبر  پر شہر میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر کے مختلف پولیس سٹیشنوں میں نظربند کر دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button