تازہ ترینتحریکخبریں

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

جمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمانڈ سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس کےخلاف وی لاگ کرنے پر گرفتار کیا گیا،جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر شہباز گِل کو ٹارچر کرنے کا الزام لگایا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،اسلام آباد پولیس جمیل فاروقی کا موبائل اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنا چاہتی ہے،جبکہ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، 25 اگست کو ملزم کو میڈیکل رپورٹ کیساتھ پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ جمیل فاروقی پر اسلام آباد پولیس پر الزامات لگانے کا مقدمہ درج ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button