تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

ٹیکس ایمنسٹی ، قومی اسمبلی سے منظوری لازمی قرار

آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹیکس ایمنسٹی کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری لازمی قرار دے دی گئی ۔

ٹیکس ایمنسٹی سکیم یعنی ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی۔لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم، ٹیکس چھوٹ کیلئے ایس آر او جاری کرنے پر پابندی ہوگی، کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔

سیلز ٹیکس میں ہم آہنگی کیلئےصوبوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا جس میں عالمی بینک کا تعاون حاصل ہوگا۔

ایل او آئی کی شرائط پر عملدر آمد کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button