تازہ ترینتحریکخبریں

یہاں موجود ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے: عمران کا بنی گالا میں خطاب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  بنی گالا میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کر لے۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں گرفتاری کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر آج عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر سماعت کے بعد جمعرات تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button