تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کا بیانیہ نہیں‘ فواد چوہدری

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے‘پی ٹی آئی کی پالیسی پروپاکستانی پالیسی ہے ۔ ‘.

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے‘ شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے وہ ایک محب وطن انسان ہیں‘.

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ موجودہ کابینہ اپنی حرکتوں کی بدولت پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں‘پاکستان میں عوام کی مرضی کی حکومت ہی چلے گی‘ ہم پر دباو ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرو۔

انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان اس ملک میں آتے ، لوٹتے اور واپس چلے جاتے ہیں‘یہ پاکستان میں تو صرف بادشاہت کرنے آتے ہیں ‘ان کا آبائی گھر تو لندن ہے۔ یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button