تازہ ترینخبریںپاکستان

بارشوں کے باعث انٹر بورڈ نے آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی کر دیے

بارشوں کے باعث انٹر بورڈ نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے۔

اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر ، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور عملی امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ملتوی پرچوں میں آرٹس ریگولر،پرائیویٹ کے اسلامک ایجوکیشن،سوکس،اخلاقات کا پرچہ شامل ہے جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس سال دوم کا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق ملتوی شدہ پرچے 23 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر طے شدہ شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔ عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لیے کالجوں کو ہدایت کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button