تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہباز گِل عدالت میں پیش، عدالت کے باہر کارکنوں کے نعرے

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔

شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پر تحریکِ انصاف کی رہنما کنول شوزب، علی نواز اعوان اور دیگر اسلام آباد کچہری پہنچے ہیں۔شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت اور اطراف میں تعینات کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان بھی کچہری کے باہر پہنچے ہیں، تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت کی طرف جانے سے روک دیا ۔ پی ٹی آئی کارکنان نے عدالت کے باہر ن لیگ کے خلاف اور اپنے لیڈروں کے حق میں نعرے لگائے۔

شہباز گِل کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button