تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر مملکت کی ایف بی آر کو عارضی لیکچرارز پر ٹیکس ختم کرنےکی ہدایت

صدر مملکت عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو عارضی لیکچرارز پر غیر منصفانہ ٹیکس کٹوتی ختم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں کے خلاف ایف بی آر کی 30 اپیلیں مسترد کردیں۔

صدر نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر غیر مستقل لیکچرارزکی تنخواہوں پر غیر معقول ٹیکس کٹوتی کاعمل بند کرے، غیر مستقل لیکچرارز کی تنخواہ پر 20 فیصد ودہولڈنگ انکم ٹیکس وصولی غیرقانونی اور بدانتظامی کا عمل ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیکچرارز  پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے، قانون کے تحت ریگولر، ایڈہاک ملازمت پر رکھےگئے ملازمین کی اجرت ’تنخواہ‘ہی تصور ہوتی ہے، لیکچرارز کو ادائیگیاں ’خدمات کے ٹیکس ‘کے زمرے میں نہیں آتیں، حقائق کے پیش نظر وفاقی محتسب کے احکامات جائز تھے، ایف بی آر کی نمائندگی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button