تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کےاستعفے مرحلہ وار منظور کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

 پی ٹی آئی نے استعفے مرحلہ وار منظور کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بندر بانٹ کر کے اپنی مرضی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

ٹوئٹر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سارے ملک کے سامنے لوٹوں کے علاوہ تمام تحریک انصاف کے ممبران نے استعفیٰ دیا، سب کے استعفے ایک ساتھ قبول کئے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 11 اپریل کو اسمبلی کے فلور پر ہمارے 125 لوگوں نے کہا کہ ہم نے استعفے دے دیے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے مرضی کے 11 استعفے منظور کیے، 11 ممبران کے جو استعفے منظور کرنے کا تماشا لگایا ہے ہم اس کے خلاف عدالت آئے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیرقانونی کام کیا گیا، پی ٹی آئی اس سازش کا حصہ بننے کو تیار نہیں تھی اس لیے استعفیٰ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ اور سیاسی فریق بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button