تازہ ترینخبریںپاکستان

جی ایچ کیو میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمانِ خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر اور چینی سفارت خانے کے حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

چینی سفیر نے تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین میں برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پاک چین مشترکہ تعاون کی کمیٹی کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا ہے، یہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیش رفت ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ اجلاس میں پاک چین فوجی تعاون کے فروغ کے لیے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں۔

انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایل اے اور پاک آرمی برادرز ان آرمز ثابت ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button