تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ہمارے ارکان پورے ہیں، چیف وہپ پی ٹی آئی کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکا اجلاس آج  عمران خان کی زیر صدارت لاہور  میں ہوگا، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عباس علمدار نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کے ارکان کی تعداد پوری ہوگئی ہے۔

پارلیمانی پارٹی اہم اجلاس سے پہلے تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کےارکان اسمبلی نے مال روڈ پر واقع ہوٹل میں ڈیرے ڈال لیے ہیں

پی ٹی آئی کے چیف وہپ عباس علمدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ارکان کی تعداد پوری ہوگئی ہے اور 185 ارکان ہوٹل پہنچ چکے ہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھر پور پاور شو ہوگا۔

خیال رہےکہ کل ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں  تحریک انصاف  اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام 7 بجے ہوگا، ارکان کے اعزاز میں عشائیےکا بھی اہتمام کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button