انتخاباتتازہ ترینخبریں

ملک میں ساتویں مردم شماری کیلئے پائلٹ مردم شماری کا آغاز

ملک میں ساتویں مردم شماری کے لیے پائلٹ مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا، ڈیجیٹل مردم شماری کے سافٹ ویئر کی ٹیسٹنگ اور چیکنگ کا عمل پائلٹ مردم شماری کہلاتا ہے۔

حکام ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے 20 بلاکس میں پائلٹ مردم شماری شروع کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، پائلٹ مردم شماری کے نتائج حتمی مردم شماری کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ساتویں باقاعدہ مردم شماری اگست کے آخر سے شروع ہوگی۔

ڈیٹا پروسیسنگ اور سمری رزلٹ ستمبر اور اکتوبر میں تیار کیے جائیں گے۔

ساتویں مردم شماری کے نتائج دسمبر میں الیکشن کمیشن کے حوالے کیے جائیں گے۔

حکام نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button