تازہ ترینخبریںسیاسیات

پنجاب اسمبلی، PTI کے 5 ارکان نے حلف اٹھالیا

پی ٹی آئی کے 5 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ارکان سےحلف لیا۔

اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے آج ہوئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں حکومتی اور اتحادی اراکین شریک نہیں ہوئے۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا، فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا ہے، جبکہ اقلیتی نشستوں پرحبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نےحلف اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button