تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی: ملیر جیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن مکمل

کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں رینجرز کی جانب سے کیا گیا سرچ آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔

ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ملیر جیل میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران قیدیوں کو بیرک سے نکال کر تلاشی لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران قیدیوں سے کوئی بھی ممنوع چیز نہیں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران قیدیوں کے سامان کو بھی چیک کیا گیا، سرچ آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button