انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے 175 امیدوار میدان میں

لاہور(رپورٹ ، فیصل اکبر ) جولائی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے 175امیدوار میدان میں ہیں۔ بڑے مقابلہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین اور نئے امیدواروں کے مابین ہوں گے، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک پاکستان نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اُتارے ہیں۔ حکمران اتحاد نے عبدالعلیم خان کے سوا تحریک انصاف کے سبھی منحرف اراکین کو اپنی سابقہ جماعت کے خلاف میدان میں اُتارا ہے جبکہ تحریک انصاف نئے امیدواروں کے ساتھ اپنے منحرف اراکین کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اُتارا ہے۔ پی پی 7راولپنڈی میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد شبیر اعوان کاراجہ صغیر احمد سے مقابلہ ہے جو آزاد حیثیت سے منتخب ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔ پی پی 83میں پی ٹی آئی کے امیدوار حسن ملک کا مقابلہ امیر حیدر سنگھا سے ہے۔ حالیہ عام انتخابات میں ملک غلام رسول سنگھا آزاد حیثیت سے منتخب ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوئے اورپھر منحرف ہوگئے۔ پی پی 90بھکر پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان اللہ خان نیازی کا مقابلہ سعید اکبر خان نوانی سے ہے۔ پی پی 97فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی افضل ساہی کے مدمقابل حکمران جماعت کے محمد اجمل ہیں ۔ پی پی 125جھنگ میں پی ٹی آئی کے میاں محمد اعظم کے مدمقابل فیصل حیات ہیں۔ پی پی 127جھنگ پی ٹی آئی کے امیدوار مہر محمد نواز کے مدمقابل حکمران جماعت کے مہر محمد اسلم ہیں ۔پی پی 140شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے امیدوارخرم شہزاد ورک کے مدمقابل حکمران جماعت نے میاں خالد محمود کو میدان میں اُتارا ہے ۔پی پی 158لاہور میں پی ٹی آئی کے امیدوار میاں اکرم عثمان کے مدمقابل رانا احسن ہیں، اِس حلقے سے عبدالعلیم خان منتخب ہوئے جو بعد میں منحرف ہوگئے اور ضمنی انتخاب میں اُن کی جگہ مسلم لیگ نون کے اپنے ورکر کو ٹکٹ دیاگیا ہے۔ پی پی 167لاہور میں پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر احمد کے مدمقابل حکمران جماعت کے نذیر احمد چوہان امیدوار ہیں ۔پی پی 168لاہور میں پی ٹی آئی کے محمد نواز اعوان کے مدمقابل حکمران جماعت کے ملک اسد علی امیدوار ہیں ۔ پی پی 170لاہور میں پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس کے مدمقابل منحرف رکن صوبائی اسمبلی محمد امین ذوالقرنین امیدوار ہیں ۔پی پی 202ساہیوال میں پی ٹی آئی کے محمد غلام سرور کا مقابلہ حکمران جماعت کے ملک نعمان احمد لنگڑیال سے ہے۔ پی پی 217ملتان میں پی ٹی آئی کے مخدوم زین حسین قریشی کا مقابلہ حکمران جماعت کے امیدوار محمد سلمان سے ہے۔پی پی 224لودھراں میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمد عامر اقبال شاہ کا مقابلہ حکمران جماعت کے زوار حسین وڑائچ سے ہے۔ پی پی 228لودھراں میں پی ٹی آئی کے عزت جاوید خان کے مدمقابل نذیر احمد خان حکمران جماعت کے امیدوار ہیں۔ پی پی 237بہاﺅلنگر میں پی ٹی آئی کے سید آفتاب رضا کا مقابلہ حکمران جماعت کے فدا حسین سے ہے۔پی پی 272میں تحریک انصاف کی طرف سے محمد معظم علی خان حکمران جماعت کی امیدوارسیدہ زہرہ باسط بخاری کے مدمقابل ہیں۔پی پی 273میں پی ٹی آئی کے یاسر عرفات کا مقابلہ حکمران جماعت کے امیدوار محمد سبطین رضا سے ہے۔پی پی 282لیہ میں قیصر عباس خان تحریک انصاف کے جبکہ محمد طاہر حکمران جماعت کے امیدوار ہیں۔ پی پی 288ڈیرہ غازی میں تحریک انصاف نے سردار محمد سیف الدین کھوسہ کو حکمران جماعت کے امیدوار عبدالقادر خان کے مدمقابل میدان میں اُتارا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر ڈی سیٹ ہونے والوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے اور ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نزید احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمی کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔راجہ صغیر پی پی 7 راولپنڈی سے، ملک غلام رسول سانگھا پی پی 83 خوشاب سے، سعید اکبر نوانی پی پی 90 بھکر سے منتخب ہوئے تھے۔ محمد اجمل چیمہ پی پی 97 فیصل آباد، عبد العلیم خان پی پی 158 لاہور،نذیر چوہان پی پی 167 لاہور، امین ذوالقرنین پی پی 170 لاہور ، ملک نعمان لنگڑیال پی پی 202 ساہیوال، سلمان نعیم پی پی 217 ملتان ، زوار حسین وڑائچ پی پی 224 لودھراں، نذیر احمد خان پی پی 228 لودھراں، فدا حسین پی پی 237 بہاولنگر، زہرہ بتول پی پی 272 مظفر گڑھ، لالہ طاہر پی پی 282 لیہ، اسد کھوکھر پی پی 168 لاہور،محمد سبطین رضا پی پی 273 مظفر گڑھ، محسن عطا خان کھوسہ پی پی 288 ڈی جی خان، میاں خالد محمود پی پی 140 شیخوپورہ، مہر محمد اسلم پی پی 127 جھنگ، فیصل حیات جبوانہ پی پی 125 جھنگ سے منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button