انتخاباتتازہ ترینخبریں

منحرف اراکین کی نشستوں کے فیصلہ کے بعد پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اہمیت اختیار کرگئے

لاہور(رپورٹ فیصل اکبر ) تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں کے منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آنے کے بعد پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں،
پنجاب اسمبلی میں 158نشستوں کے ساتھ اپوزیشن بنچوں پر موجود تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ حق میں آنے کے بعد تعداد 163ہوجائے گا جبکہ مسلم لیگ قاف کے 10اراکین کی حمایت کی وجہ سے مجموعی تعداد 173ہوجائے گی۔
دوسری طرف حکمران جماعت کوپیپلز پارٹی، راہ حق پارٹی اور آزاد اراکین کی حمایت کے ساتھ اس وقت 177اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، یوں مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان بہت کم صرف 4ووٹ کا فرق رہ گیا ہے اسی لیے 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج پنجاب کے قائد ایوان اور پنجاب کی سیاست کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں اور دونوں بڑی جماعتیں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہی ہیں۔
واضح رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے تاحال کسی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا اور اُن کا ایک ووٹ بھی اہمیت کا حامل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button