انتخاباتتازہ ترینخبریں

لاہور کے چار حلقوں سے 43امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیکر میدان چھوڑ گئے

لاہور(رپورٹ فیصل اکبر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے 43امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیکر میدان چھوڑ گئے ہیں۔
لاہور کے حلقہ پی پی 158سے 9امیدوارعمیر خان، سعید عمر شریف بخاری ،ناصر بشیر خان، عابد حسین، احمد رضا بٹ، حسن زمان، افتخار شاہد، مردان علی زیدی۔ پی پی 167سے 11امیدواروں قاسم ریاض، ، ساجد سردار جوئیہ، آصف رضا، محمد اسلم پرویز،، رانا محمد شہریار، محمد خان مدنی، نعیم الحق، فیصل میر، فرخ نعیم خان، علی مختار چودھری اور سید ذوہیب سعید۔
پی پی 168سے 8امیدواروں رانا خالد محمود، محمد خان مدنی ، عظیم اللہ خان، ساجد محمود، محمد سجاد حسین، رانا عطا محمد،مہر شرافت علی اور اعظم خان نیازی۔ پی پی 170سے 15امیدواروں شکیل احمد ، شاہد صدیق خان، شبیر احمد، سلمان ایوب، سیف الرحمن، محمد عمر حیات، محمد فیاض بھٹی،محمد انس، مبشر علی، منظر عباس ملک، حنا شکیل، فرخ رفیق، فرخ جاوید، فرحت امین اور عون صادق نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر مقابلے سے عملی دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button