تازہ ترینخبریںپاکستان

بجلی کی بندش، ماڑی پور میں احتجاج، کئی گھنٹوں سے ٹریفک جام

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی بندش کے خلاف کل سے جاری احتجاج کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں، پولیس اور رینجرز کی مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔

مظاہرین نے بجلی کی فراہمی تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے، گزشتہ روز سے جاری احتجاج کو 15 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

احتجاج کے سبب آئی سی آئی پل سے لیاری ایکسپریس وے جانے والے روڈ پر ٹریفک معطل ہے، جبکہ آئی سی آئی پل سے ماڑی پور اور سائٹ ایریا جانے والا ٹریفک بھی معطل ہے۔

ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے موقع پر موجود ہے، مگر گزشتہ روز سے جاری احتجاج کے سبب ٹریفک جام کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس مظاہرین سے مذاکرات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button