تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی میں شامل ہوا نہ عمران خان سے ملاقات ہوئی، جنرل ظہیر

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور نہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اپنے آبائی گائوں کہوٹا میں مقامی بااثر افراد اور بزرگوں سے ملاقات کی جس میں کمیونٹی نے آنے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پی پی 7 راولپنڈی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ برادری کا فیصلہ تھا اور اس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں نے فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں ان کی موجودگی کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔

جنرل ظہیر نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور نہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گزشتہ چند سال سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، کم از کم ان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے بالکل نہیں ہوئی۔

جب ان سے مستقبل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جنرل ظہیر کی کہوٹا میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکت کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کئی لوگوں نے جنرل ظہیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور وہ تصاویر شیئر کیں جن میں ظہیر اور صداقت کو ایک دوسرے کے ساتھ قریبی بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button