تازہ ترینتحریکخبریں

ملک میں جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے،

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے، پی پی 167 میں ن لیگ کے لوٹے امیدوار نذیر چوہان پولیس کے ہمراہ پی ٹی آئی امیدوار کا دفتر بند کرانے پہنچے تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے یاسمین راشد اور شبیر گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد غیرقانونی طور پر دفتر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ہمارے پاس ویڈیو موجود ہے، میڈیا سے شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب کارکن زیادہ تعداد میں وہاں پہنچے تو نذیر چوہان بھاگ گئے، ہم نے درخواست دے دی ہے لیکن ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہورہی، حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں، یہ ہوا کا جھونکا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے، ہمارے لوگوں کو تنگ اور ہراساں کیا جائے، نذیر چوہان نے مسلح افراد اور پولیس کے ساتھ ہمارے دفتر میں آکر حملہ کیا، یہ جنگل کا ہی قانون ہے آپ حملہ بھی کریں اور پرچہ بھی ہم پر کاٹیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 20 سیٹیں خود بتادیں گی کہ اصل حکومت کس کی تھی، اس طرح کی حرکتوں سے یہ عوام کو ڈرا رہے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، اس طرح حکومتیں نہیں چلتیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button