تازہ ترینخبریںپاکستان

فارن فنڈنگ کیس،انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر دلائل مکمل ہوجانے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار نے ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے اور تمام جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل انور منصور نے عدالت سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟ جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے بلا تفریق جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں، انتظامی باڈی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہماری سمجھ کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ وہ فنڈ ضبط ہوسکتا ہے، اسکروٹنی کمیٹی اپنی رپورٹ جمع کرواچکی ہے۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے الیکشن کمیشن اس رپورٹ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو شوکاز جاری کرتی ہے یا نہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہوجانے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button