تازہ ترینخبریںدنیا

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منی لانڈرنگ کیخلاف گیم چینجر ہو گی: صدر FATF

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف لڑائی میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن گیم چینجر ہو سکتی ہے۔

منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے برلن میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے پبلک، پرائیوٹ سیکٹر مل کر کام کریں۔

ڈاکٹر مارکس پلیئر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے لیے بھی پبلک، پرائیوٹ سیکٹر مشترکہ کام کریں۔

صدر ایف اے ٹی ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ انفرادی طور پر کام کرنے سے حقیقی مسائل کو حل نہیں کر سکیں گے۔

برلن میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں مالیاتی جرائم، ڈیٹا پروٹیکشن اور ٹیکنالوجی کے 100 سے زائد ماہرین شریک ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 17 جون تک جاری رہے گا، اجلاس کے آخری روز مختلف ممالک کو گرے یا بلیک لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ہو گا۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو دیئے گئے 2 ایکشن پلانز کے 34 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور ان نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔

ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عمل درآمد کر لیا ہے اور کامیابی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

رواں برس پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button