تازہ ترینخبریںپاکستان

بجٹ معاشی استحکام کی طرف ٹھوس قدم ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے بجٹ معاشی استحکام کی طرف ٹھوس قدم ہے اور  انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کو معاشی بہتری واستحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر اور ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ ہے، مشکل فیصلے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کیے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں صاحب ثروت افراد سے قربانی مانگی گئی ہے جبکہ کمزور طبقات کو آسانی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی بجٹ پیش کردیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال برائے 2022-23 کے لیے بجٹ پیش کیا، بجٹ کا مجموعی حجم 9502 ارب روپے جب خسارہ 5100 ارب روپے سے زائد ظاہر کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button