تازہ ترینخبریںپاکستان

فلم کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا ہے، مفتاح اسماعیل

حکومت نے مالی سال  23-2022 کے بجٹ میں فلم کو صنعت کا درجہ دیتے ہوئے فلم سازوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 23-2022 کا 9 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

اپنی تقریر کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فلم کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے، فلم سازوں کو 5 سال کے لیے ٹیکس پر چھوٹ دی جا رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سنیما پروڈیوسرز کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے، نیشنل فلم اسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے.

وزیر خزانہ نے کہا کہ فلم اور ڈراموں کے لیے مشینری کی امپورٹ پر 5 سال ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button