تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

امریکی شہری پر قسمت مہربان ہوگئی کیوں کہ اس کی لاٹری سے تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے نکل آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے جوشوا نامی شہری نے لاٹری ہیڈ کوارٹر سے لاٹری خریدی جس میں اس کا نام نکل آیا لیکن خوش قسمت شخص یہ سمجھ رہا تھا کہ اس کا صرف 600 ڈالر کا انعام نکلا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی جوشوا اپنا انعامی رقم لینے ہیڈ کوارٹر پہنچا تو یہ جان کر حیران رہ گیا اس کی لاٹری سے 5 لاکھ 85 ہزار 949 ڈالر(تقریباً 11 کروڑ 74 لاکھ پاکستانی روپے) نکلے ہیں۔

لاٹری جیتنے والے شہری کا کہنا ہے کہ وہ اس انعام سے اپنا نیا گھر اور گاڑی لے گا لیکن اب تک مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے اتنی بڑی رقم جیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button