تازہ ترینخبریںپاکستان

پی آئی ڈی کے زیر اہتمام بجٹ 2022- 23کے حوالے سے ورچوئل سیشن

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آئی ڈی ) کی میزبانی میں بجٹ 2022-23کے پس منظر میں آن لائن ورچوئل سیشن منعقد ہوا

جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، منیجنگ ایڈیٹر ایکسپریس میڈیا گروپ اعجاز الحق، سیکرٹری جنرل سی پی این ای عامر محمود، جوائنٹ سیکرٹری پنجاب سی پی این ای ضیاءتنولی، ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ ڈان ناصر جمال، ڈاکٹر جبار خٹک ، غلام نبی چانڈیو، حافظ طارق محمود، چیف رپورٹر روزنامہ جہان پاکستان محمد عاصم جیلانی اور پی آئی ڈی کے حکام نے شرکت کی ۔

ورچوئل سیشن کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ 2022-23کے حوالے سے بریف کیا اور بتا یا کہ بجٹ میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ،اس موقع پر روزنامہ جہان پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر وسی پی این ای کے جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ضیاتنولی نے پٹرول پمپس پر کم مقدار میں پٹرول ملنے کی عام شکایات سے متعلق سوال کیا تووزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسے پمپس مالکا ن جو پٹرول کم دیتے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس حوالے سے اوگرا کو خط لکھوں گا تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ،

اس موقع پروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے سوال کیا گیا کہ اخباری صنعت پر بھی موجود معاشی صورتحال کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ایسے میں نیوز پرنٹ کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے جس سے کئی اخبارات کو مسائل کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے

لہٰذا اخباری صنعت کیلئے بھی کوئی ریلیف دیا جائے جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اس معاملے پر سی پی این ای سے ملاقات کی جائیگی اور اس معاملے کو حل کیا جائیگا تاکہ اخباری صنعت پر جومہنگائی کی وجہ سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہ کم ہو سکیں۔ورچوئل سیشن کے دوران دیگر صحافیوںنے بھی سوالات کیے جس پر وزیر خزانہ نے جواب دئیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button