تازہ ترینخبریںپاکستان

لوڈشیڈنگ عوام کو 2 سے 3 ماہ مزید پریشان کریگی، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ عوام کو 2 سے 3 ماہ مزید پریشان کریگی، مینٹیننس اور ایندھن کی کمی، سابق حکومت کی خراب حکمرانی کی وجہ سے غیر فعال پاور پلانٹس کو فعال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ جاری لوڈشیڈنگ عوام کو 2 سے 3 ماہ تک پریشان کرتی رہے گی جب تک حکومت کی مالی رکاوٹیں دور نہیں ہوجاتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام پاور پلانٹس کو فعال کر دیا ہے جو کہ مینٹیننس اور ایندھن کی کمی اور پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہ کرنے اور خراب حکمرانی کی وجہ سے غیر فعال تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button