تازہ ترینخبریںکاروبار

بینک ملازمین کو اے ٹی ایم میں کم سے کم کیش رکھنے کی ہدایت

 پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے حکومت کی پریشانی کا یہ عالم ہے کہ بینک ملازمین کو اے ٹی ایم میں کم سے کم کیش رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی دباؤ پر سرکاری اور پرائیویٹ بینک ملازمین کو انتباہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بینک ملازمین سوشل میڈیا پر سیاسی طرف داری کی تشہیر نہ کریں۔

انتباہ کے مطابق کوئی بھی بینک ملازم دھرنے یا لانگ مارچ میں شرکت نہ کرے، آئندہ 2،3 دن کسی بینک ملازم کو کوئی چھٹی نہیں ملے گی، بینک ملازم کو چھٹی چاہیے تو دستاویز کی صورت میں ثبوت جمع کرائے۔

بینک ملازمین کو اے ٹی ایم میں کم سے کم کیش رکھنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ہونے والا ہے، جس میں عمران خان سہ پہر تین بجے خیبر پختون خوا سے پہنچیں گے۔

تاہم حکومت کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختون خوا سے اسلام آباد کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے ہیں، ہر جگہ کنٹینرز کی بھرمار ہے، جگہ جگہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

صوابی سے آنے والے راستے پر سڑک پر تارکول ڈال کر اس پر کانچ کے ٹکڑے پھینکے گئے ہیں، تاکہ قافلے اسلام آباد نہ پہنچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button