تازہ ترینخبریںپاکستان

25 مئی کو اسکولز کی بندش سے متعلق اہم اعلان

ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز 25 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 25 مئی بروز بدھ کو اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکولز کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ اسکولز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 مئی کے بعد صورتحال دیکھ کر اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر وزارت داخلہ نے دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں مزید رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، رینجرز کی تعیناتی کیلئے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کیلئے رینجرز کے 2 او راولپنڈی کیلئے ایک رینجرز ونگ تعینات ہوگا جب کہ ایف سی کو بھی آنسو گیس استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button