تازہ ترینخبریںپاکستان

رواں سال حج کیلئے کتنے پیسے درکار ہونگے؟ حکومت نے اعلان کردیا

رواں سال حج 8 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا، وزارت مذہبی امور نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی۔

سعودی عرب کی جانب سے فی الحال تخمینہ نہیں ملا تاہم حکومت نے سفارتخانے کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق رواں سال حج اخراجات 8 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی، جس کے مطابق رواں سال سرکاری سطح پر حج اخراجات فی کس 8 لاکھ 50 ہزار روپے ہوں گے۔

سمری کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 81 ہزار 132 پاکستانی کریں گے، جن میں تقریباً 32 ہزار سرکاری اور 48 ہزار حجاج پرائیویٹ طور پر فریضۂ حج ادا کریں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے حتمی اخراجات تاحال موصول نہیں ہوئے، جن افراد کے نام قرعہ اندازی میں نکلے انہیں کابینہ سے اخراجات کی منظوری کے بعد مطلع کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حج کے خواہشمندوں کو تین روز میں تمام اخراجات بینکوں میں جمع کرانے ہوں گے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button