تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

پاکستان سے میرا دل اٹھ گیا ہے، عامر لیاقت کی جہان پاکستان سے خصوصی گفتگو

کراچی (رپورٹ ٜصبا خان) تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سوشل میڈیا پر میرے خلاف جو مہم چلائی جارہی ہے اس سے دلبرداشتہ ہوگیا ہوں،

جہان پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ ابھی ملک چھوڑنے کا وقت طے نہیں کیا لیکن بہت جلد پاکستان سے باہر چلا جائوں گا۔

میرے خلاف سوشل میڈیا پر جو طوفان بد تمیزی اور برہنہ وڈیوز وائرل ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی ، اب میرا دل اٹھ گیا ہے ، پاکستان سے باہر جاکر وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے گلو کار سجاد علی کا گاناٴٴمیں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیںٴٴ پر لپ سنک کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے غلیظ الزامات کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کےلئے یہاں سے رخصت ہوجاں گا۔

قبل ازیں گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ نجی ٹی وی نے دانیہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

دانیہ کے ہاتھ کا انگوٹھا اس کے جرم کی گواہی دے سکتا تھا کہ اس نے خود پلیٹ رکھی، وڈیو بنائی اور مبینہ برہنہ وڈیو بنا کر اس نے حدود اللہ کو توڑ ڈالا اور اب اللہ کا عذاب، عوام کا اشتعال اور قانون کا حرکت میں آنا اس کا منتظر تھا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پروپیگنڈا نشے کا لیکن مبینہ پلیٹ کے اردگرد میں تو کہیں نہیں ہوں بلکہ کسی خاتون کا انگوٹھا ہے، گویا یہ کام بھی خاتون کر رہی تھیں۔

اس ملک میں عدلیہ انصاف اور عوام ہیں بھی کہ نہیں؟ کسی میں ہمت ہی نہیں کہ مسلسل جھوٹی وڈیوز کے ذریعے عزت اچھل رہی ہے اور انویسٹی گیشن بھی ہمارے ہی خلاف ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دانیہ ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی برہنہ ویڈیوز میں نے نہیں بنائیں بلکہ کسی اور شخص نے بنا کر بھیجی تھیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ ملک نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت کو جب کسی اور کی ضرورت محسوس ہوتی تو وہ مجھے شاپنگ کےلئے بھیج دیتے تھے اور سختی سے ہدایت کرتے تھے کہ گھر آنے سے پہلے لازمی فون کرنا۔ دانیہ ملک نے الزام عائد کیا کہ شادی کے دوسرے ہی روز عامر لیاقت نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا تھا۔ وہ مجھے موبائل فون تک استعمال کرنے نہیں دیتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی اہلیہ نے کہا تھا کہ وہ اچھا لباس پہننے اور نماز پڑھنے سے روکتے تھے۔ اس سے پہلے بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف الزامات کی بہتات کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button