تازہ ترینخبریںسیاسیات

سیاسی معاملات پر مسلم لیگ (ن) کو ہمیں بھی اعتماد میں لینا چاہیے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، جو مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مقدمہ ختم ہونا چاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف میری بات سنتے ہیں تبھی میں ان سے مخاطب ہوں، وزیر داخلہ بردبار اور سنجیدہ ہیں، انہیں معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے اُس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر وفاقی حکومت محتاط بیانات دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی اس اتحاد حصہ ہیں، ہم سے صلاح مشورہ کرے، سیاسی معاملات پر مسلم لیگ (ن) کو ہمیں بھی اعتماد میں لینا چاہیے، پیپلز پارٹی اقتدار کے لیے نہیں جمہوریت کے لیے لڑتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button