تازہ ترینخبریںپاکستان

بیورو کریسی رائیونڈ دربار پر حاضری دینا بند کردے

 گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بیورو کریسی کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پرنسپل سیکریٹری کی رپورٹس مجھ تک پہنچنےسےقبل میڈیا میں جارہی تھی، اسی بنا پر پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانےکاحکم دے دیا ہے۔

گورنر پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے پرانے وارداتی ہیں،یہ گینگ کیساتھ کام کرتے ہیں، بیورو کریسی کو خبردار کررہا ہوں کہ رائیونڈ دربارپر حاضری دینا بند کردیں، پنجاب میں ابھی میچ جاری ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں، رائیونڈ دربار کے نہیں۔

دوسری جانب ذرائع چیف سیکریٹری آفس نے بتایا کہ گورنر کو جواب میں کہا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری نے خط میں اپنی ذمہ داری نبھائی تھی، ان کی ذمہ داری تھی کہ آئین کی خلاف ورزی پر گورنر کو آگاہ کرتا، اور پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات درست تھے۔

یاد رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملے پر پرنسپل سیکریٹری نے گورنر پنجاب عمر سرفرار چیمہ کو خط لکھا تھا، جس پر گورنر پنجاب نے سخت اعتراض کیا اور پرنسپل سیکریٹری کو تبدیل کیے جانے کی سفارش کی تھی۔

گورنر پنجاب نے اپنے پرنسپل سیکریٹری راشد منصور کو کام کرنے سے روک کر اسپیشل سیکریٹری عمر سعید کو اضافی چارج پر کام کرنے کی ہدایت جاری کر
رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button