کراچی سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما جبران ناصر نے کہا ہے کہ ریاست ایک قاتل کو بچانے میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو انسانی حقوق کی علمبرداری کا دعویٰ کرتے ہیں، بلاول کے اپنے صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
سماجی رہنما نے کہا کہ سندھ کا مشیرِقانون قاتل کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر لایا اور ضمانت دلوائی۔
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ عدالت میں حکومتی نمائندے انہیں اجرک پہناتے ہیں۔
سماجی رہنما نے کہا کہ آج قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو آئندہ کسی کا قتل ہو تو کوئی آواز بلند نہیں کرے گا۔