تازہ ترینخبریںپاکستان

نئی حکومت آتے ہی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع

بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے شروع ہوگئے، وزیراعظم آفس میں نئی ٹیم کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کردیا گیا ہے، پولیس سروس گریڈ 20 کے ہمایوں بشیر کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم دفتر کے سپرد کردی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا تبادلہ کرکے ان کی بھی خدمات وزیراعظم دفتر کے سپرد کی گئی ہیں۔

سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button