تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

صرف ثنا جاوید ہی نہیں دوسری اداکارائیں بھی بدتمیز ہیں

ماڈل اوراداکارہ آمنہ ملک کا کہنا ہے کہ صرف اداکارہ ثنا جاوید ہی نہیں متعدد دوسری اداکارائیں بھی بدتمیز ہیں۔

اداکارہ آمنہ ملک نے سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو میں کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کیمرے کے پیچھے کام کرنے والے لوگوں اورجونیئرآرٹسٹس سے برے سلوک کی ذمہ داری پروڈکشن ہاؤسز اورہدایت کاروں پرعائد ہوتی ہے۔ وہ چاہیں توبہت سے معاملات ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

آمنہ ملک کا مزید کہنا تھا ثنا جاوید شروع سے بد تمیز نہیں ہوں گی۔ان کا رویہ اس وقت تبدیل ہوا ہوگا جب انہیں مشہور بنایا گیا اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ پروٹوکول اور عزت دی گئی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں بھی ان کی طرح بد تمیز ہیں۔

آمنہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی کردار ادا کرنے والوں کو شوٹنگ کے دوران الگ کمرے دیے جاتے ہیں اور انہیں معاوضہ بھی زیادہ دیا جاتا ہے جبکہ معاون اداکار بھی شوٹنگ کے لیے مکمل وقت دیتے ہیں اور اتنی ہی محنت کرتے ہیں مگر انہیں کم اہمیت دی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button