تازہ ترینخبریںنیوز اپ ڈیٹ

ویڈیو : چین میں طیارہ کریش ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

چین میں حادثے کا شکار ہونے والے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے کریش ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ 737 طیارہ چین کے علاقے کومنگ سے گوانگ ژو جا رہا تھا جبکہ اس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ یہ گوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔

اس حادثے کے بارے میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم 133 مسافروں کو لے جانے والے اس طیارے کے کریش کے بعد کسی کے بچ جانے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

ادھر برطانوی میڈیا نے طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ عمودی شکل میں سیدھا زمین کی طرف گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button