تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نےاچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کردیا؟

معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نےاچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 40 ملین فالوورز رکھنے والی گلوکارہ نے اپنی ذہنی صحت کے حوالےسے سوشل میڈیا پر تبصروں کےبعد انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، انسٹاگرام حکام کابرٹنی اسپیئرز کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے سے کو تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں دوسرے لوگوں سے خوفزدہ ہونے کے بارے میں بات کی۔

13 سال کنزرویٹرشپ میں گزارنے والی گلوکارہ نے کہا کہ محبت کرنے والے لوگ اسے کہیں نہیں ملے اوراب وہ ایک بھرپور زندگی گزارنے کے لیے اپنا نقطہ نظر درست کر رہی ہیں۔

اسپیئرز نے اپنے ماضی کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میں ویگاس جاتی تھیں تو وہ صرف ایک ہی چیز جانتی تھیں اور جب وہ ہر رات 40 لوگوں کے ساتھ گھنٹہ طویل ملاقات کرتی  تھیں جوکہ ان کی بدترین تصویریں لیتے تھے اور پھر وہ دو گھنٹے کا شو کرتی تھیں‘۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھنے ہوئے کہا کہ’اب آپ صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس بار ان کے ویگاس کے دورہ کرنے سے اُنہیں ایک بالکل نیا نقطہ نظر ملا ہے کہ ان کےجینے کا کیا مطلب ہے‘۔

آخر میں اُنہوں نے کہا کہ’ وہ محبت نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ پیار کرنے اور اچھے ہونے کی وجہ سے ان کا بہت فائدہ اٹھایا گیا،  اس لیے اپنے آپ پر رحم کھائیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button