تازہ ترینخبریںٹیکنالوجیپاکستان

روس کی گوادر میں ایل این جی ٹرمینل لگانے میں دلچسپی ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پیوٹن میں افغانستان، مقبوضہ کشمیر اور خطے کے امن پر بات کی گئی، روس کی گوادر میں ایل این جی ٹرمینل لگانے میں دلچسپی ہے، روس یوکرین تنازع سفارتکاری کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ ساڑھے 3 گھنٹے ملاقات جاری رہی، وزیراعظم روسی صدر کی دعوت پر روس گئے تھے، توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مقبوضہ کشمیر اور خطے کے امن پر بات ہوئی، اسلاموفوبیا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر افغانستان اور جنوبی ایشیا پر بات چیت کی گئی، صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، پاکستان، روس کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم سے روسی نائب وزیراعظم اور وزیر توانائی کی بھی ملاقات ہوئی، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے روس سے گیس کی خریداری پر بات چیت کی، گوادر میں ایل این جی ٹرمینل لگانے میں روس نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button