تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کو معاشی حب بنانے کے لئے  اقتصادی سفارتکاری کرنا ہوگی

ملتانٜ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جغرافیائی پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو بہت بڑا اقتصادی حب بنانا چاہتے ہیں جو محض درآمدات، برآمدات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک جامع تصور ہے۔
ملتان میں اپنے آبائی حلقے کے دورے کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ ہم پاکستان کو معاشی حب بنانا چاہتے ہیں، اس لیے ہماری تمام توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات  کی طرف ہے،
ہم اپنی جغرافیائی پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو بہت بڑا اقتصادی حب بنانا چاہتے ہیں، جس کے لئے اقتصادی سفارت کاری کا تصور پیش کیا ہے،
اقتصادی سفارت کاری محض درآمدات، برآمدات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک جامع تصور ہے، جس کے لیے ہمارے سفارت کاروں کو اقتصادی سفارت کاری کی ذمہ داری سنبھالنا ہوگی، تب ہی ہم پاکستان کو مضبوط معاشی حب بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button