تازہ ترینخبریںپاکستان

ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، جن کا سرکاری اور نجی شعبے میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button