سپورٹس

فرانسیسی کرکٹر کاکارنامہ، ٹی ٹوئنٹی میں کم ترین عمر میں سینچری بنانے کا افغانستان کے حضرت اللہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹی ٹوئنٹی میں کم ترین عمر میں سیینچری بنانے کا افغانستان کے حضر ت اللہ کا ریکارڈ فرانس کے اوپننگ بلے باز "گوستف میکیون "نے توڑدیا.
یہ امر بھی قابل ذکر ہے گوستف میکیون کے ریکارڈ کے باوجود فرانس کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف آخری بال پر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سوئٹزر لینڈ نے 158 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔
بتایا گیا ہے کہ گوستف میکیون نے 18 برس 289 دن کی عمر میں 61 گیندوں پر 5 چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 109رنز بنا کر افغانستان کے حضر ت اللہ کا 20 برس اور 337دن کی عمر میں سینچری بنائی تھی،
گوستف میکیون نے فن لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے یورپ سب ریجنل کوالیفائر ٹورنامنٹ میں سوئٹزر لینڈ کے خلاف عالمی ریکارڈ قائم کیا،گوستف میکیون نے افغانستان کے حضرت اللہ کا 2019 میں قائم کردہ ریکارڈ توڑا، حضرت اللہ نے آئر لینڈ کے خلاف 20 برس اور 337دن کی عمر میں 62گیندوں پر 162رنز بنائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button