سپورٹس

بنگلہ دیش نہیں پاکستان، خاتون کمنٹیٹر کی غلطی نے دھوم مچا دی

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں خاتون کمنٹیٹر کی غلطی نے دھوم مچا دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خاتون کمنٹیٹر کے الفاظ کچھ یوں تھے کہ ویسٹ انڈیز نے شاندار باؤلنگ کی، مستفیض الرحمان کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کا اسکور 8 وکٹوں پر 81 رنز ہے۔ جبکہ انہیں بنگلادیش کا نام لینا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر میچ کا کلپ وائرل ہوگیا اور صارفین نے دلچسپ تبصروں کے ساتھ شیئر کیا۔


ویسٹ انڈیز کیخلاف بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے دوران خاتون کمنٹیٹر نے بنگلہ دیش کو پاکستان بنا دیا جسے سن کر شائقین کرکٹ حیران و پریشان ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی وکٹیں دھڑا دھڑ گر رہی تھیں جب محض 81 رنز کے سکور پر آٹھویں وکٹ گری تو خاتون کمنٹیٹر نے بنگلہ دیش کے مجموعی سکور اور وکٹ کی تعداد بتائی جس میں غلطی کر بیٹھیں اور انہوں نے بنگلہ دیش کے بجائے پاکستان کا نام لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button