Column

پنجاب حکومت کے اقدامات ۔۔۔۔۔ مریم نواز متحرک

تحریر : سیدعارف نوناری

الیکشن کے بعد حکومت پنجاب کی تشکیل کے بعد مریم نواز متحرک ہو گئیں اور نچلی سطح پر عوام کے ساتھ رابطہ سے وہ عام لوگوں میں گل مل گئیں لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے ہی چیف سیکرٹری نے ان کو پنجاب کے اہم مسائل پر بریفنگ دی جس سے ان کو اہم مسائل کا اندازہ ہو گیا پھر عظمیٰ بخاری اور مریم اورنگ زیب کو پنجاب کی ٹیم میں اہم مقاصد اور اہداف کو پورا کرنے کے لیے شامل کیا گیا، مریم نواز پنجاب میں کیا اصلاحات لانا چاہتی ہیں اور عوام کو کس حد ریلیف دے پائیں گی یہ فیصلہ کرنا ابھی مشکل ہے لیکن محسن نقوی کی طرح وہ ہر محکمے پر نظر رکھے ہوئے ہیں پنجاب میں رمضان میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی آئی لیکن زیادہ نہیں پنجاب میں سب سے اہم مسئلہ مہنگائی کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنا ہے اس کی وجوہات تلاش کر کے اس پر قابو پانا ہے بجلی کے بلوں کو کم کرنے کے لیے سولر سسٹم گھروں، دفتروں میں لگانے کا منصوبہ بھی شروع کر دیا گیا ہے کسان کارڈ کے بجائے کسانوں کے پیداواری ٹولز کی قیمتوں میں کمی لانی ہے تو پھر کسان نے خوشحال ہونا ہے سستی روٹی پر کام تو ہو رہا ہی لیکن تنور مالکان نے روٹی کا معیار بالکل ختم کر دیا ہے حال ہی میں کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے پنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لئے اصلاحات کا گرینڈ پیکیج تیار کر لیا گیا ہے، کرپٹ، مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو خصوصی عدالتوں سے سزائیں دلوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس میں پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کے لئے تاریخی قانونی سازی کا بل منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے جرم ناقابل ضمانت جرم ہو گا اس ضمن میں قانون سازی کے لئے تجاویز کی فوری تیاری کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا فوری اور جلد سزا دلانے کے لئے سپیڈی ٹرائل کورٹس بنیں گی پنجاب کے پراسیکیوشن محکمہ کی مکمل اوورہالنگ کی جائے گی۔ پولیس کو کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ قابلیت اور کارکردگی کی جانچ کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کا منصوبہ بھی ہے ۔معیاری پولیسنگ، پراسیکیوشن اورمقدمات کی رفتار تیز بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔شہری جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے رشوت مانگنے والے کی شکایت کرسکیں گے، شکایت کرنے والے کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ہر جرم کے لئے الگ سپیشل فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس میں کرپشن کے خاتمے،صوبے میں بجلی چوری، سمگلنگ کے تدارک کے لئے کریک ڈائون کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لئے سپیشل یونٹ کے قیام اور آئی ٹی ٹریننگ بھی ضروری قرار دی گئی ہے سمگلنگ روکنے کے لئے نئی سرحدی فورس بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا ۔ منشیات کے خاتمے کیلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبہ میں ناجائزاسلحہ کلچر کا خاتمہ بہت ضروری ہے جس سے معاشرہ میں امن و سکون کی فضا پیدا ہو گی پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی لگادی گئی ہے پنجاب میں ہرطرح کے مسلح گینگز کے خلاف آپریشن کلین اپ کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ پنجاب کے قبائلی علاقوں میں سماجی بہبود اور ترقی کا پیکیج بھی تیار کرنے کی اور پتنگ بازی و دھاتی تار کے استعمال کے سدباب کے لئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی پتنگ بازی سے پنجاب میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں پتنگ مافیا پنجاب میں بہت مضبوط ہے جس کے لیے اقدامات کرنے بہت ضروری ہیں صوبہ کی حکومت نے کے پی کے حکومت پر الزام بھی لگایا ہے کہ پتنگ کا سامان کے پی کے سے آتا ہے جس کی انہوں نے تردید بھی کی ہے ۔ جامع اصلاحات، سخت اور فوری سزائوں سے جرائم میں کمی یقینی لائی جاسکتی ہے۔ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔ہر شہری کی عزت و آبرو، جان و مال کا تحفظ اور خدمت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پولیس کو جدید اسلحہ، آلات، گاڑیاں، نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ مصنوعی ذہانت ( اے آئی) اور تھرمل امیجنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جانے پر بھی عمل درآمد کا بھی فیصلہ ہوا ہے پنجاب کو دہشت گردی، سمگلنگ اورجرائم پیشہ گینگز سے پاک کیاجانا ضروری ہے پراسکیوشن اور انویسٹی گیشن نظام میں بہتری لائے بغیر جرم ختم نہیں ہوگا۔ پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی واقعہ پیش آئے فورا وہاں پہنچ جاتی ہیں اور نوٹس لیکر اس پر تیزی سے کاروائی کرتی ہیں روٹی اور نان کی قیمت کم کر دی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد کے لیے سختی سے کام ہو رہا اور جرمانے کیے جا رہے ہیں رمضان میں پوری فورس کے ساتھ اشیاء خورو نوش کی قمیتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے اور پچھلے رمضان کی نسبت اس دفعہ فرق نظر آیا ترقیاتی کام جو روکے ہوئے تھے وہ بھی وزیر اعلیٰ نے شروع کر دئیے ہیں اور شہباز شریف وزیر اعظم سے پنجاب میں بہت متحرک نظر آ رہی ہیں، میرا مشورہ ہے کہ کسان کارڈ کے ساتھ ساتھ کسانوں کی پیداوار کے لیے پیج کھاد اور دیگر لوازمات کو سستا کریں تاکہ گندم کی ان کو قیمت کم پڑے اور وہ خوشحالی کی طرف سفر کریں گندم کی گورنمنٹ کی طرف سے مقررہ کردہ قیمت ان کے اخراجات سے کم ہے جس کی وجہ سے وہ مطالبات کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ کی کوشش ہے کہ نچلی سطح تک جو عوام کے مسائل ہیں ان کی طرف توجہ دی جائے بجلی بلوں کے اہم مسئلہ کے لیے وزیر اعلیٰ نے سولر انرجی پر توجہ دی ہے اور مرحلے میں پچاس ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر فری لیکر آ رہے ہیں تاکہ انرجی بحران پر قابو پایا جا سکے پہلے کی نسبت سولر پلیٹ کی قیمتوں میں بھی بہت کمی آئی ہے وزیر اعلیٰ اگر اسی جذبہ سے متحرک رہیں تو اہم مسائل ضرور حل ہوتے نظر آرہے ہیں کابینہ اجلاس میں جو فیصلے ہوئے ہیں ان کی عملی شکل بھی بہت جلد عوام کے سامنے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button