دنیا

حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

شمالی اسرائیل کے قصبے عرامشہ میں فوجی تنصیبات پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

حزب اللہ کے مطابق اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

اس سے قبل جنوبی لبنان میں جمعے کی صبح اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے قنطرہ، دیر سریان اور وادی سالوکی کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

قصیبہ قصبے سے محمد حسین سعید اور قصبہ الشرقیہ کے قاسم نزار بیرو اور قنطرہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران امل موومنٹ کے تین ارکان جبشیت قصبے سے تعلق رکھنے والے علی حسن عیسیٰ جان کی بازی ہار گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button