جرم کہانی

بہادر بچے نے ڈکیتی کی کوشش کیسے ناکام بنادی ؟

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 5 سالہ بچے نے کمال بہادری اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اپنے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر پانچ سالہ بچے حسنین اور اس کی والدہ کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر گھر میں لوٹ مار شروع کردی تھی۔

اسی دوران پانچ سالہ حسنین نے انتہائی بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دانتوں سے پہلے اپنی رسی کھولی اور پھر والدہ کے ہاتھ کھول دیے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے فوری طور پر واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گھیرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button