روشنی

ہزار مہینوں سے افضل رات، لیلتہ القدر آج منائی جا رہی ہے

لیلۃ القدر، ہزارمہینوں سےافضل رات، رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سب سے فضلیت والی رات آج ستائیسویں شب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

لوگ رات بھر گھروں اور مساجد میں لیلة القدرکی تلاش میں نوافل ادا کریں گے۔

خواتین گھروں اور مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات منعقد ہوں گے،علما، آئمہ خطباء شب قدر کے فضائل بیان کریں گے، بخشش و مغفر ت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button