روشنی

آج شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

رحمتوں اور برکتوں کی رات شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی محترم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔

یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا جب حضرت جبریل براق لے کر نبی آخرالزماں ۖکی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔

حضور اکرم ۖاس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ ۖکی اقتدائ میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔

اس واقعے کو قرآن کریم کی سورÃ اسرائ پارہ نمبر 15 کی ابتدائی آیات میں بیان کیا گیا ہے۔ سفر معراج کے دوران رسول کریم ۖکو جنت اور دوزخ دکھائی گئیں، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی۔ اسی سفر میں امت محمدیہ ۖپر نماز بھی فرض ہوئی یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button