انتخابات

عمران خان کے دونوں بیٹے بھی انتخابی مہم میں شامل

مشکلات میں گھری سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کی سابقہ اہلیہ جمائما نے پاکستان میں عام انتخابات سے قبل عمران خان کی حمایت کا اظہارکیا ہے۔

پاکستان میں الیکشن کے لیے پولنگ کل ہوگی، مختلف مقدمات میں جیل میں قید بگھتنے والے عمران خان تو انتخابی دوڑ سے باہر ہیں تاہم ان کی پارٹی سے انتخابی نشان واپس لیے جانے کے باعث امیدوار بھی آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایسے میں لندن میں مقیم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما اور بیٹے قاسم کی جانب سے پی ٹی آئی ووٹرز کیلئے پیغام جاری کیا گیا ہے،

جمائما نے سماجی رابطسوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کی تصویر شیئر کی جس می دونوں بھائیون نے پی ٹی آئی کا پرچم تھام رکھا ہے۔
عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے بھی اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر اسی تصویر کے ساتھ والی کی جماعت کی حمایت میں پیغام جاری کیا۔

قاسم کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کل کا دن پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آپ کا ووٹ اہم ہے
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نے سپورٹرز سے مزید کہا گیا ہے کہ، ’ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ہیش ٹیگ #votePTI کے ساتھ ”میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا“ کہتے ہوئے ایک تصویر یا ویڈیو پوسٹ کریں!‘

قاسم کےآفیشل ایکس ہینڈل پر یہی پوسٹ اردو زبان میں بھی دیکھی جاسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button